اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی سر اج الحق نے کہا کہ کراچی بلدیاتی ضمنی انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی نے بدترین دھاندلی کرکے ثابت کیا کہ سندھ کی حکمران جماعت دھاندلی پارٹی ہے جس کا جمہوریت اور جمہوری اقدار سے کوئی لینا دینا نہیں،کراچی کے حقیقی مینڈیٹ کو تبدیل کرنیکی کوشش باعث شرم ہے،۔ اتوار کو ووٹنگ کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے اخلاقی و قانونی حدود کی پامالی کی گئی، پولنگ سٹیشنوں پر کراچی سے باہر کے غنڈوں کو لایا گیا اور بیلٹ باکسسز کو جادو کے ڈبوں میں تبدیل کردیا گیا، پولنگ عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج میں ردو بدل کی گئی، فارم میں نتائج کچھ اور بعد میں اعلانات انکے برعکس کئے گئے۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں پر تشددکیا گیا اور انہیں بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیااور پولنگ عمل کے دوران اور بعد میں دہشت گردانہ حربے استعمال کیے۔