• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس فل کورٹ بلا کر ججوں میں اختلافات ختم کریں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا سپریم کورٹ کو فل کور ٹ بنادینا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ چیف جسٹس فل کورٹ میٹنگ بلا کر ججوں کے درمیان اختلافات ختم کریں، پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ گڈ فیتھ میں قانون سازی نہیں، ریما عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ گڈ فیتھ میں پروسیڈنگ کررہی ہوتی تو اسے خود فل بنچ بنادینا چاہئے تھا.

 سپریم کورٹ کے ججوں نے بھی الیکشن کے معاملہ پر فل کورٹ بنانے کیلئے کہا مگر چیف جسٹس نہیں مانے، آٹھ رکنی بنچ میں ایسے کسی جج کو شامل نہیں کیا گیا جس نے چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھائے.

 آرٹیکل 184/3 یا آرٹیکل 186کے تحت سیاسی نوعیت کے کیسز بھی مخصوص ججوں نے ہی سنے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججوں کو ان بنچوں میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید