کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے نیب کے قانون کو تبدیل کردیا، آج اسی قانون کے بینیفشری عمران خان ہیں، ان کو 90دن کیلئے ریمانڈ نہیں ملے گا ان کو زیادہ سے زیادہ 14دن کا ریمانڈ ملے گا، ماہر قانون حامد خان نے کہا کہ عدالتوں کو محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے، وہ جگہ گرفتاری کیلئے نہیں ہے، ماہر قانون وسیم سجاد نے کہا کہ عمران خان پر تشدد کرنے کا بھی الزام لگایا جارہا ہے، قانون تشدد کی بالکل اجازت نہیں دیتا ہے،ماہر قانون وسیم سجاد نے کہا کہ جس طریقے سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا اور ان پر تشدد کرنے کا بھی الزام لگایا جارہا ہے، قانون تشدد کی بالکل اجازت نہیں دیتا ہے، ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کا جو معاملہ ہے گو اس بارے میں کوئی واضح قانون نہیں ہے کہ یہ نہیں ہوسکتی لیکن آپ کہہ سکتے ہیں یہ روایت ہے کہ سپریم کورٹ، ہائیکورٹ یا کوئی عدالت ایک قسم کی محفوظ پناگاہ ہوتی ہے، وہاں جب کوئی شخص پہنچ جائے تو اس کو عدالت سے ریلیف دینے کا، اس کے سامنے پیش ہونے کا پورا موقع ملنا چاہئے،، اخلاقیات اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا، ہر کارروائی قانون کے مطابق ہونی ہے اگر قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ہائیکورٹ اس کے بعد سپریم کورٹ اس کا فیصلہ کرے گا، کور کمانڈر کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اگر ہو بھی تو ان کے گھر کو جلانا، اس پر تشدد کرنا یہ قانون اجازت نہیں دیتا۔