اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پر مشاورت کے لئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کر دیا ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لئے برطانیہ گئے تھے۔