• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم کا بدلہ ان سے رب لے گا‘ عمران کی بہنوں کی گفتگو

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں،عمران خان کے ساتھ ہونے والے ظلم کو رب دیکھ رہا ہے، اس ظلم کا بدلہ رب ان سے لے گا۔زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین نیازی نے کہا کہ حکومت نے منصوبہ بندی کے ساتھ عمران خان کو گرفتار کیا ہے، ہمارے بھائی پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں۔عمران خان نے ملک کے لئے جو کیا ہے، وہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد کسی نے نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید