• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ا ئیر پورٹ روڈپرقائم تجاوزات ختم کرادی گئیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)میونسپل مجسٹریٹ جواد احمدزہری اور انچارج انٹی انکروچمنٹ شبیراحمدعلیزئی نے کہا ہےکہ کوئٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں کسی کو بھی تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ بات انہوں نےایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ طارق جاوید مینگل کی ہدایت پرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کے ہمراہ ائیر پورٹ روڈپرقائم تجاوزات ختم کرانے کے موقع پربات چیت میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اسے صاف رکھنااور اس کی خوبصورتی کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریزکیا جائے بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید