کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023کا آغاز5ا کتوبر سے ہوگا، فائنل19نومبر کو کھیلا جائےگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افتتاحی میچ2019کی فائنلسٹ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں10ٹیموں کےدرمیان48میچز کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت میچ15 اکتوبر کو ہوگا ۔پاکستان نے ورلڈکپ میں شرکت کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے تمام میچ بھارت میں ہوں گے۔ ورلڈکپ میں شرکت کے لئے پاکستان کو وینیوز پر اعتراض ہے، ذرائع نے پاکستان کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ پاک بھارت میچ احمد آباد کی بجائے کسی اور اسٹیڈیم میں کروایا جائے۔ اب یہ میچ کسی اور اسٹیڈیم میں کروایا جائے گا، بھارتی میڈیا پاکستان کے میچ چنئی، احمد آباد، حیدرآباد اور بنگلور میں ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی آئی پی ایل کے بعد ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔