• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو لوگ مسلح جتھوں کو اکسائیں گے قانون کے مطابق سزا دی جائیگی، مریم اورنگزیب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو لوگ مسلح جتھوں کو اکسائیں گے ملک دشمنی کے لئے چاہے وہ مریم اورنگزیب کیوں نہ ہو قانون کے مطابق ان کو سزا دی جائے گی،ماہرقانون فیصل چوہدری نے کہا کہ جب کل رات کو عمران خان والا واقعہ ہوا ہائی کورٹ میں تھے تو وہاں پر تب بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کے علاوہ دس اور لوگوں کی پری اریسٹ ضمانت لی اور ان کو گرفتار کرنے سے منع کیا۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں افرا تفری کی صورتحال ہے اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے روپیہ گر رہا ہے اس صورتحال میں آئی ایم ایف پروگرام نہ ہونے اور ملک کے ڈیفالٹ کرنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ن لیگ کی رہنما اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو ہورہا ہے وہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے کہ چند سو مسلح جتھوں نے جس طرح سرکاری املاک ہوں پرائیوٹ پراپرٹی ہوں حساس اداروں کے املاک ہوں جس طرح دھاوا بولا ایمبولینس پر حملہ کیا گیا مریض نکال کر ایمبولینسز جلائی گئیں یہ کوئی سیاسی رویہ یہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید