اسلام آباد (ایجنسیاں)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ یہ ایک انجکشن لگاتے ہیں جس سے بندا آہستہ آہستہ مرجاتا ہے‘میرے ڈاکٹر کو بلالیں، ڈاکٹر فیصل کو بلائیں، میں کہتا ہوں میرے ساتھ مسعود چپڑاسی والا کام نہ ہو‘میں جانتا ہوں میرے وارنٹ جی ایچ کیو سے آئے ہیں‘میں 24 گھنٹے میں واش روم نہیں گیا ۔ پولیس لائنز میں ہونے والی سماعت کے دوران عمران خان نے عدالت میں کہا کہ مجھے گرفتاری کے بعد نیب آفس پہنچنے پر وارنٹ دکھائے گئے، کونسا ریکارڈ نیب کو چاہیے جو میں نہیں مان رہا، نیب کہہ رہا ہیں کہ ہم نے ریکارڈ اکٹھا کرنا ہے، جو بھی پیسے آئے تھے کابینہ کی منظوری سے آئے تھے، اس میں ہمارے پاس دو آپشن ہوتے ہیں، یا تو ہم مان جائیں تو پیسہ آجائے گا۔