• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر علوی کا اہلیہ کے ذریعے عمران کی بہنوں سے رابطہ، نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد( صالح ظافر) صدرعارف علوی نے پی ٹی آئی کے زیرحراست چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیکورٹی کےلیے خدشات ظاہر کیے ہیں اورعمران خان کی بہنوں عظمیٰ اور علیمہ کو نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا ہے۔ انہون نے اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کو زمہ داری تفویض کی ہے کہ وہ علیمہ اور عظمیٰ سے رابطہ کرکے انہیں یقین دلائیں کہ وہ عمران خان کی صحت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کےلیے کوششیں کر رہے ہیں۔ دی نیوز کو پتہ چلا ہے کہ صدر علوی کی ہدایت پر خاتون اول نے پی ٹی آئی چیئرمین کی دونوں بہنوں کے ساتھ فون پر رابطہ کیا ہے اور صدرعلوی کے جذبات سےانہیں اگاہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید