لاہور (نمائندہ جنگ)گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کور کمانڈر لاہور کو ٹیلی فون کرکے ان سے ان کی اور اہلخانہ کی خیریت دریافت کی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حملہ کرکے ایک اہم اور قائد اعظم سے نسبت رکھنے والے قومی اثاثے کا نقصان کیا گیا، ہماری اقدار اور اعلیٰ روایات کو نقصان پہنچایاگیا۔گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے امید ظاہر کی کہ شر پسندی اور انتشارکاجلد خاتمہ ہوگا۔