اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنی گرفتاری کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ غلط معلومات پھیلانے، افراتفری اور دہشت پھیلانے، ہماری پارٹی اور حامیوں کے جذبے کو توڑنے کے لئے ہر طرح کی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کو خبردار کرتا ہوں، یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے۔ پاکستانی عوام مزید گھروں میں نہیں بیٹھیں گے، ہمیں کوئی ڈر نہیں۔