• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے موجود حالات افسوسناک ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور(آئی این پی ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ ملک کے موجود حالات افسوسناک ہیں، ملک میں جو کچھ ہورہا ہے ہمیں بھی اس کا احساس ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے اس ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں ہم نے بھی جیلیں کاٹی ہیں، ہم سے زیادہ اس ملک کی فکر کس کو ہوگی۔پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے ملک کے موجود حالات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجود حالات افسوسناک ہیں۔
اہم خبریں سے مزید