• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں 21 کروڑ سے زائد زکوٰۃ فنڈ کی تقسیم کا عمل شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں 21 کروڑ سے زائد کے زکوٰۃ فنڈ زکی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے منظوری دیدی۔ گزارا الائونس، علاج، سکالر شپس اور ووکیشنل ٹریننگ کی مد میں خرچ کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفس کے مطابق ضلع ملتان کو مالی سال 2022-23ء کی مد میں 21 کروڑ 66 لاکھ 54 ہزار 426روپے موصول ہوئے ہیں جس کی مستحقین زکوٰۃ میں تقسیم کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سول ہسپتال ملتان کو 33 لاکھ 3 ہزار 250 روپے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد کو 10 لاکھ 95 ہزار روپے اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جلال پور پیروالا کو 10 لاکھ 95 ہزار روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان کو ایک کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار روپے، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ایم ٹیک ملتان کو 81 لاکھ 36 ہزار روپے اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ شجاع آباد کو 89 لاکھ 4ہزار روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح ضلع ملتان کے 5 ہزار 5سو مستحقین کے لئے گزاراالائونس کی مد میں 10 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفس کی جانب سے دیگر مدات میں بھی رقوم جاری کی گئی ہیں۔
ملتان سے مزید