• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹ، پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) راج شاہی میں بنگلہ دیش انڈر 19نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 4وکٹوں سےشکست دیدی۔ پانچ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان کو دو ایک کی سبقت حاصل ہے ۔ ہوم سائیڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان ٹیم 41.4اوورز میں154رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔گزشتہ میچ کے سنچری میکر آزان اویس صرف 2رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ حسین اورطیب عارف17، 17، کپتان سعد بیگ 42 گیندوں پر چار چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 35رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عرفات منہاس نے 28 اور علی اسفند نے ناٹ آؤٹ 27رنز بنائے۔ وکٹ کیپر عادل بن صدیق نے پانچ کیچ لیے۔ میزبان سائیڈ نے 26اوورز میں مطلوبہ اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ عادل بن صدیق 36رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

اسپورٹس سے مزید