• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے صدر علوی اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کی ملاقات

اسلام آباد (صالح ظافر، نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے پولیس لائنز پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے ہمراہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ بھی موجود ہیں جو نظربندی ختم ہونے کے بعد ملاقات کیلئے گئے۔ پی ٹی آئی چیئرمین سے ہونے والی ملاقات رات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ملاقات میں عمران خان کی خیریت دریافت کی اور موجودہ صورتحال پر گفتگو بھی ہوئی۔صدر نے عمران خان کو رہائی پر مبارکباد دی اور انہیں ملک کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ صدر نے عمران کو ان کی گرفتاری اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں دفاعی حکام کے ساتھ رابطے کے بارے میں بتایا۔ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے اس سے قبل بھی متعدد دیگر لوگ پولیس لائنز پہنچے تھے جن میں وکیل نعیم حیدر، انتظار حسین اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے سیف اللہ نیازی بھی پولیس لائنز پہنچ چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید