• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی اپیل کے باوجود پی ٹی آئی حکومت مذاکرات جلد بحال ہونیکی امید نہیں

اسلام آباد ( صالح ظافر) چیف جسٹس کی جانب سے کھلے عام اپیل کے باوجود الیکشن کے سوال پر پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات جلد بحال ہونے کی امید نہیں ہے ۔

اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی جگہ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے لیکن اسی پر موقوف نہیں ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے حساس تنصیبات، مقامات پر حملوں اور قیمتی عوامی پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے سخت غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں وہ اس حوالے سے اپنے اتحادیوں سے سے وسیع ترمشاورت کریں گے۔

 اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمٰن سے تو وہ پہلے ہی ملاقات کرچکے ہیں جو ہمیشہ سے حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کےمخالف رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید