• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کل بھی لاڈلہ تھا، آج بھی لاڈلہ ہی ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ,ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان کل بھی لاڈلہ تھا، آج بھی لاڈلہ ہی ہے۔ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسی کو دیوار سے لگایا گیا، کسی کو مراعات دی جارہی ہیں۔شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ مجھے عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، مجھے آج تک کوئی وارنٹ آف اریسٹ دکھا دے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ملک میں عمران خان اور دیگر سیاسی لیڈران کے لئے الگ الگ قانون کیوں؟ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں پر حملے کرنے والے عمران خان پر مہربانیاں کی جارہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید