• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی کے پاس پیسہ نہیں، ٹیم کیسے جیت سکتی ہے، رولینٹ آلٹمنز

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جونیئر ایشیا کپ ہاکی کیلئے پاکستان ٹیم19 مئی کو لاہور سےعمان روانہ ہوگی۔ ٹیم وہاں عمان اور کوریا کے ساتھ دو پریکٹس میچ بھی کھیلے گی ۔ ٹیم کنسلٹنٹ رولنٹ آلٹمنز نے کہا ہے کہ جونیئر کی سطح پر اسٹرکچر اور میچز کا فقدان ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی میں سب سے بڑی رکاوٹ مالی مسائل ہیں، اکثر کھلاڑی بے روزگار ہیں، فیڈریشن کے پاس پیسے نہیں ہیں، ان حالات میں کیسے کوئی ٹیم جیت سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہدف جونیئر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنا ہے۔20 سال پہلے بھی پاکستان میں کام کر چکا ہوں، اس وقت کھلاڑیوں کو اتنی سہولیتں حاصل نہیں تھیں، لیکن اب کھلاڑیوں کے لیے ہاکی کھیلنا مشکل ہو چکا ہے۔دریں اثنا ٹیم منیجر سابق قومی کپتان حنیف خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں سخت محنت کی ہے۔ پوری کوشش ہوگی کہ فتح کے ساتھ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کریں ،تمام کھلاڑیوں کو ایک ہی پیغام دیا ہے کہ وکٹری اسٹینڈ پر پہلی پوزیشن ہمارا ہدف ہے، ہرمیچ فائنل ہوگا، بھارت اور کوریا مشکل ٹیمیں ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید