روم (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک خاتون ٹینس پلیئر ایگا سوائیتک نے اٹالین اوپن چیمپئن شپ زبردست آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے کوئی سیٹ ہارے بغیر روسی حریف انستاسیا پاؤلوچنکوا کو زیر کرلیا۔ قبل ازیں عالمی نمبر دو بیلاروس کی آرینا سبالنکا غیرمتوقع طور پر امریکا کی صوفیا کینن کے ہاتھوں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک نے امریکی کلیئر لیو کو مات دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔