راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) ضلع راولپنڈی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 15 مئی سےہوگا جو 21مئی تک جاری رہے گی۔ ضلع راولپنڈی میں 10لاکھ 15 ہزار 262 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے پولیو اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک یونین کونسل پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کمرشل ایریاز سے لاروا برآمد ہونے کی صورت میں بلڈنگ کو سیل کرنے کے ساتھ ایف آئی آر درج کروائی جائے اور گھروں سے لاروا برآمد ہونے کی صورت میں گھر کے باہر گیٹ پر ریڈ سٹیکرز چسپاں کیا جائے ۔