• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، عرفان آفریدی

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عرفان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے اور جس طرح افواج پاکستان کے اعلی افسران کے گھروں اور سیکورٹی اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اس سے یہ بات مکمل طور پر واضع ہوگئی ہے کہ عمران خان پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ لہذا فوری طور پر پاکستان تحریک انصاف جماعت پر پابندی لگائی جائے اور اسے کالعدم قرار دیا جائے۔عرفان آفریدی نے کہا ہے کہ گرفتاریاں سیاسی رہنماؤں کے لئے ایک روٹین کی بات ہوتی ہیں مگر ان سیاسی گرفتاریوں کو بنیاد بنا کر اپنے قومی اداروں، افسران کے گھروں اور گاڑیوں سمیت قومی املاک پر حملہ کرنا اور جلانا کہاں کی سیاست ہے، پاکستان کے دشمن ممالک گمراہ لوگوں کے اس جلاؤ گھیراؤ کو جیسے بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کونسا طریقہ ہے کہ آپ اپنے ہی ملک کی چیزوں کو آگ لگانا شروع کردیں، اگر کسی ادارے نے کسی جماعت کے نام نہاد لیڈر کو گرفتار کر لیا ہے تو اس میں کونسی قیامت آ گئی ہے عوام نے ایک بار پھر نیازی کو مسترد کردیا مقامی قیادت صرف چند لوگوں کے ہمراہ دس منٹ کا احتجاج کر کے چلتی بنی۔ عوام نے پاک فوج کے خلاف عمرانی بیانیہ مسترد کر دیا۔
پشاور سے مزید