• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضی الدین رضی کی نئی کتاب ”پیر سپاہی اور ملتان کی دیگر کہانیاں“ کی تقریب رونمائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان شہر کی تاریخ کو محفوظ بنانے میں رضی الدین رضی کا بہت بڑا کردار ہے۔انہوں نے ملتان کی تاریخ محفوظ کر کے آنے والی نسل کو منتقل کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نامور لکھاریوں نے معروف شاعر و صحافی رضی الدین رضی کی نئی کتاب ”پیر سپاہی اور ملتان کی دیگر کہانیاں“ کی تقریب رونمائی میں کیا۔ ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں منعقد تقریب کی صدارت نامور ادیب، صحافی اور بچوں کے لکھاری ظہیر کمال نے کی۔ انہوں نے کہا کہ رضی نے ملتان کی تاریخ آنے والی نسلوں کو منتقل کر دی ہے۔ شاعر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد امین کا کہنا تھا کہ رضی الدین رضی کی ہمہ جہت تحریروں نے دور حاضر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ مزاحیہ شاعر خالد مسعود خان کا کہنا تھا کہ رضی الدین رضی کی شخصیت مجسم محبت ہے،شاعر شاکر حسین شاکر کا کہنا تھا کہ ʼʼپیر سپاہی اور ملتان کی دیگر کہانیاں ʼʼ بھی اپنے اندر ملتان کے پوشیدہ پہلوؤں اور تاریخ کا احاطہ کرتی ہیں ہے، ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کتاب اور مصنف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب سے شعراء قمر رضا شہزاد، اظہر سلیم مجوکہ، نوازش علی ندیم، سہیل عابدی، آصف کھیتران، محمد مختار علی، قیصر عباس صابر، اسرار احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید