• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی عدالت پیشی پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عمران خان سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، ڈی آئی جی آپریشنز کی نگرانی میں پولیس سابق وزیر اعظم کو پولیس لائنز سے لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی، پیشی کے باعث عدالت کے اطراف میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ، پولیس نے عدالت کے عقبی دروازے کو بند کر دیا جبکہ دیگر دو دروازوں پر سیکورٹی انتہائی سخت تھی، پولیس ، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ، ہائی کورٹ کے چاروں اطراف داخلی راستوں کو ہیوی کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا ،ہائی کورٹ کے اندر عام لوگوں کا داخلہ بند ہونے سے سائلین خوار ہوتے رہے۔

اہم خبریں سے مزید