• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس بہت مضبوط ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال پی ڈی ایم اور حکومت کا عدالت کی جانب سے عمران خان کو غیرمعمولی رعایت دینے کا الزام درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس بہت مضبوط ہے.

بلوچستان میں مولانا ہدایت الرحمٰن اپنی ضمانت کا انتظار کررہا ہے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کہاں ہیں۔

مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود سے گرفتار کرنے کی کیا ضرورت تھی، عمران خان اس وقت پاکستان کے طاقتور ترین شخص نظر آتے ہیں، عمران خان کے ناقد انہیں لاڈلا کہتے ہیں مگر وہ لاڈلے سے کہیں زیادہ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید