کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی سلیکٹر اور سابق کپتان ناصر علی کی جانب سے2006 دوحہ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کے جاپان کے خلاف میچ فکسنگ کے انکشاف کے بعد ایشین اور عالمی ہاکی فیڈریشن پاکستان کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے، میچ فکسنگ ثابت ہونے کی صورت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی رکنیت معطل ہونے کے خطرات بھی منڈ لارہے ہیں۔