اسلام آباد،لاہور(جنگ نیوز،مانیٹرنگ سیل، نیوزایجنسیز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیااورپارٹی رہنمائوں کوٹاسک سونپ دیئےگئے،مریم نوازاسلام آبادپہنچ گئیں،ماڈل ٹائون لاہورمیں اجلاس،پارٹی رہنمائوں،طلبہ ونگ کوٹاسک حوالے،قافلےپیرکو روانہ ہونگے،تیاریاں شروع،،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےبتایاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئیں وہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور پارٹی صدر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیر کو پی ڈی ایم کے دھرنے میں مسلم لیگ (ن)کی نمائندگی کریں گی، مریم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کریگی، گزشتہ روزماڈل ٹاؤن میں سعدرفیق اورسیف الملوک کھوکھرکی زیرصدارت اجلا س میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سمیت سابق بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔