کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سےفرمائش کی گئی عمران خان کی پارٹی میں ضم ہوجائیں ،انکارپرہمارےخلاف یہ کیس بنایاگیا،پاکستانی معاشرےکی منافقت پرحیرت ہے،جس سےرشتہ نہیں کرسکتےاسےوزیراعظم بنانےکوتیارہیں،عمران خان سےزیادہ غلط فہمی میں کوئی نہیں،عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کےخلاف نہیں،عمران خان اسٹیبلشمنٹ کواپنےحق میں استعمال کرناچاہتےہیں،عمران خان چارسال حکومت کے باجودایک کام نہیں کرسکے،عمران خان کی گرفتاری کےبعدپورے پاکستان کوجلایاگیا،عمران خان کی تحریک ان کی ذات کےلیےہے،پاکستانی معاشرےکی منافقت پرحیرت ہے،جس سےرشتہ نہیں کرسکتےاسےوزیراعظم بنانےکوتیارہیں، سینیٹر سمیت اہم عہدوں پر رہا ہوں، میرا دشمن بھی مجھ پر سوال نہیں اٹھا سکتا۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اس وقت زبان زد عام ہے کہ اگر پنجاب کا ڈومیسائل ہے تو کور کمانڈر کے گھر کو بھی آگ لگا دیں، جج بلا کر بولے گا کہ ناراض بچے ہیں اور دوسرا ڈومیسائل ہے تو اپنے اوپر ہونے والے ظلم پر رو ئے بھی تو لاپتہ کر دیئے جاؤ گے۔