• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ نہیں ہونے دینگے، پروین توگڑیا کی زہر افشانی

بھوپال(این این آئی) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم انتر راشٹریہ ہندو پریشدکے سربراہ پروین توگڑیا نے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی میں ہرگز اضافہ نہیں ہونے دیں گے اورنہ انہیں وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ، وزیر، ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جیسے بڑے عہدوں پر بیٹھنے دیا جائے گا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پروین توگڑیا نے ریاست مدھیہ پردیش کے شہر نرمداپورم میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ہم ایک ایسا قانون بنائیں گے کہ دو سے زائد بچے پیدا کرنے والے مسلمانوں کو سرکاری نوکری، سرکاری علاج ، سرکاری اسکول ، اسپتالوں میں مفت سروس اور بینک لون جیسی سہولیات نہیں ملیں گی۔
اہم خبریں سے مزید