پشاور(جنگ نیوز)قیمتی پتھروں سے وابستہ کاروباری لوگوں کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے کے لئے جیم سٹون ٹریڈرز ایسوسی نمک منڈی ضلع پشاور کا قیام عمل میں لایا گیا جسکے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اصغر ‘صدر حاجی مراد خان تاجک ‘نائب صدر حاجی حضرت ‘جنرل سیکرٹری شکیل وحیداللہ خان ‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد خان ‘فنانس سیکرٹری عدنان اور جوائنٹ سیکرٹری عامر طیب منتخب ہوئے ۔مراد خان تاجک نے کہا کہ جلد حلف برداری کا اہتمام کیا جائیگا فی الحال نمک منڈی میں روڈ پرٹریفک کے بدترین رش اور تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے پیدل آمد و رفت کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا تجاوزات کے خاتمے کو ممکن بنایا جائے شاہ قبول اور اسکے ارد گرد سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کیمرے لگائے جائیں صفائی کی ابتر صورتحال سے اس تاریخی اور کاروباری علاقے کی رونق مانند پڑ گئی ہے۔قیمتی پتھروں کے حوالے سے پہچان رکھنے والی یہ ایشیاء کی سب سے بڑی اور تاریخی منڈی ہے اسکی عظمت اور حیثیت بحال کرنا ہمارا مقصد ہے لہٰذا حکومت وقت اور متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کرے یہ ایسوسی ایشن سب کی ہے اور اسکے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔