لاہور(خبرنگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ججز کے جانب دارانہ رویوں کے خلاف پی ڈی ایم نے احتجاج اور دھرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بحران کا ایک ہی حل ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے حکم کو واپس لے اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں پارٹی کی مرکزی کابینہ وعاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس میں ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ، نائب امیر مولانا ابوتراب سمیت ملک بھر سے ارکان عاملہ نے شرکت کی ۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے پرتشددمظاہروں میں فوجی وقومی املاک اورتنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے مرکزی امیر پروفیسر ساجدمیر اور ناظم اعلی حافظ عبدالکریم کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔