• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، گاہی خان چوک پر تصادم، 4 بھائیوں سمیت 5 افراد ہلاک، 15 زخمی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) سریاب روڈ گاہی خان چوک گھر کے سامنے سلوپ بنانے پر دو گروپ میں تصادم فائرنگ سے چار بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون ٗ چھ بھائیوں سمیت 15افراد شدید زخمی ہو گئے]ایک گروپ گھر میں گاڑی لیجانے کیلئے سلوپ بنا رہا تھا، دوسرے نے روکا تو تکرار بڑھ کر فائرنگ تک جا پہنچی، پولیس نے تصادم کو روکا،پولیس کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے گاہی خان چوک کے قریب ایک گروپ گھر کے سامنے گاڑی کیلئے سلوپ بنا رہا تھا کہ دوسرے گروپ نے انہیں سلوپ بنانے سے منع کیا جس پر دونوں گروپ میں تکرار ہو ئی اور بات تصادم میں بدل گئی دونوں کی جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے چار بھائی غلام فاروق ٗ محمد دین ٗ محمد حنیف اورنصراللہ ولد حاجی بور جان موقع پر ہی جاں بحق او رحاجی بور جان کی اہلیہ ٗتین بیٹے ،بابل ٗ ،حاجی شاہ نواز،جلال اور پوتا،مزمل دو بھائی شیر محمدولد یار محمد ٗ عبدالوحید ولد یار محمد ،احمددین ولد جعفر خان شدید زخمی ہو گئے ۔
اہم خبریں سے مزید