• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور ان کے آقاؤں کی ایما پر ایک مقبول عوامی لیڈر کو بہیمانہ طریقے سے گرفتار کرکے عوام میں اشتعال پیدا کیا گیااور پھر بنیادی انسانی حقوق کو پاؤں تلے روندا گیا،ہم اس بہیمانہ ظلم کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید