• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کیخلاف میڈیکل افسران کا احتجاج

پشاور(این این آئی)تنخواہوں کی عدم ادایگیو ں کیخلاف پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام صوبے بھر میں ٹرینی میڈیکل افسران کا احتجاج جاری ہے ۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق پی جی ایم ائی کی نااہلی کی وجہ سے ٹرینی میڈیکل آفیسرز ہر مہنیہ تنخواہ بروقت نیلہ ملنے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ پی جی ایم ائی کے دو کام ہے ایک ٹرینی میڈیکل آفیسرز کی انڈکشن اور ایک انکو بروقت تنخواہیں دینا لیکن یہ دونوں کام کرنے میں ناکام ہے لیکن پی جی ایم ائی کی نااہلی کی وجہ سے تمام ڈاکٹرز میں غم و غصہ بڑھ چکا ہے کہ تنخواہیں لیٹ ملنے کا یہ سلسلے گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے اور ہر دفعہ صرف ٹرینی ڈاکٹرز کا وظیفہ لیٹ ملتا ہے۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیاکہ ٹرینی ڈاکٹرز ہسپتالوں میں سب سے زیادہ کام کرتے ہیں اور پی جی ایم آئی کا یہ ذمہ داری ہے کہ ٹرینی ڈاکٹرز کی تنخواہ بروقت دی جائے۔بروقت تنخواہ لینا ٹرینی ڈاکٹرز کا حق ہے اور اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئے تھے لیکن پی جی ایم ائی اس سلسلے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے ، نہ صرف اس ماہ بلکہ آئندہ مہینوں بھی یہ مسلئہ نہ بنے اور تمام ٹرینی ڈاکٹرز کو بروقت تنخواہ ملتی رہے۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوانے کہاکہ پی جی ایم ائی اور ہیلتھ سیکٹریٹ کی ملی بھگت سے ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ٹرینی میڈیکل آفیسرز گزشتہ سال سے بغیر کسی وجہ کہ کیٹیگری بی کے ایچ پی اے سے محروم ہے اور یہ فائل گزشتہ 3مہینوں سے سیکٹری صحت کے ٹیبل پر پڑی ہے لیکن تاحال اس کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔
پشاور سے مزید