• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، نان بائیوں نے فی روٹی کی قیمت 10روپے مہنگی کردی

پشاور( آئی این پی )صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے فی روٹی کی قیمت 10روپے مہنگی کر دی۔ مسلم لیگ خیبرپختونخوا رہنما صفدر خان باغی کا اظہار برہمی انہوں نے کہا پشاور میں نان بائیوں کی جانب سے 150گرام کی روٹی پر 10روپے بڑھا دیئے گئے ہیں اور 20روپے کی روٹی اب 30روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جو قابل افسوناک اقدام ہے۔ انہوں نے کہا پشاور میں 10روپے روٹی مہنگی صوبائی نگران حکومت و ضلعی انتظامیہ پشاور کی ناکامی و نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پشاور کی سفید پوش غریب عوام کے منہ سے نیولہ چھینا جا رہا ہے پشاور کی عوام کا اس قمر توڑ مہنگائی کے دور میں دو وقت کی حلال روٹی کمانا دشوار گزار ہوچکا ہے۔ جبکہ صوبائی دارالخلافہ پشاور میں نان بائیوں کی جانب سے 20 کی روٹی اب 30 روپے میں فروخت کی جارہی ہے شہر نا پرسان، اندھیر نگری چوپٹ راج کوئی پوچھنے والا نہی۔دوسری جانب نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھانا انکی مجبوری ھے۔ غریب عوام ایک وقت روٹی کی خاطر بھلے خود کشی کر لے۔ غریب عوام جئے یا مرے مگر ضلع انتظامیہ نے قسم کھائی کہ انہوں نے کچھ نہی کرنا ھے۔ ضلع انتظامیہ کے بیشتر افسران کی کارکردگی ٹک ٹاک اور سلفیاں تک دکھائے دیتی ہیں۔شرم انکو اتی نہی مگر خدا کی گرفت بڑی مضبوط ہے ان کرپٹ ظالم جابروں کا انجام روز محشر میں ذلت رسوائی دوزخ کی آگ ہی ہوگا۔
پشاور سے مزید