اسلام آباد (ایجنسیاں)قومی اسمبلی نے چیف جسٹس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے لیے تحریک کی منظوری دے دی۔
تحریک ڈاکٹر شازیہ صوبیہ نے پیش کی۔ ارکان نے خصوصی کمیٹی بنانے کی تحریک متفقہ طور پر منظور کرلی ۔
ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کی طرف سے پیش کی گئی تحریک ایوان نے منظور کر لی۔ ارکان میں محسن شاہنواز رانجھا ، خورشید جونیجو، شہناز بلوچ، صلاح الدین اور مولانا صلاح الدین ایوبی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھرمیں انتشار پھیلانے ‘ جناح ہاؤس ‘جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو)اور سرکاری و فوجی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔