کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکےپروگرام’’ آپس کی بات‘‘میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی منصوبہ بندی ایک سال سے عمران خان کر رہے تھے ، سینئرتجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ مسلح افواج کی طرف سے کور کمانڈرز کانفرنس میں جن اقدامات کافیصلہ کیا گیایہ متو قع تھاکیوں کہ گزشتہ چند روزپہلے پاکستان میں فو ج اور ان کی تنصیبات پر جی ایچ کیو،کورکمانڈر ہاؤس پرجو حملہ کیا گیا اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں حملہ نہیں ہواتھا، وکیل عمرا ن خان شعیب شاہین نے کہاکہ پیر کو جو سپریم کورٹ کے باہرہوا میں اس کی مذمت کرتاہوں، پیر کو1997ء کی تاریخ دہرائی گئی اس وقت یہ بدنماداغ نون لیگ کے اوپر تھا۔وفاقی وزیراور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جا وید لطیف نے کہا کہ ماضی میں کیا عدالت آئین شکنی کرنے والوں کو تحفظ نہیں دیتی رہی ، کیا عد لیہ نے انصاف فراہم کرنے کا عہد نہیں کیا ۔میا ں جا وید لطیف نے دفاعی ادارے کے اعلامیہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیا غلط کہا ، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی بے شمار کیسز مو جود ہیں جن کو صرف اس لیے بروئے کار نہیں لایا جا رہا کیوں کہ ریلیف مل جانا ہے تو ضرورت کیا ہے ۔میاں جاوید لطیف نے سوال اٹھایا کہ اپنے دفاعی اداروں کی املاک کو جلانا کیا بے غیرتی نہیں، اس کی منصوبہ بندی ایک سال سے عمران خان کر رہے تھے ، اسلام آباد آنے سے پہلے انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے سال سے پاکستان مسلم لیگ کا موقف ہے کہ چیف جسٹس کا کردار آئین کے مطابق نہیں ہے ، یہ کیسز ان کو نہیں سننا چاہئے ۔سینئرتجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ جب آپ حدود کراس کرجاتے ہیں لمٹس نہیں رہتی تو پھر اللہ کی طرف سے عذاب آتا ہے اورایک آپ کے اپنے کرتوتوں کی وجہ آتا ہے۔ سلیم بخاری نے کہاکہ جب سے ہمارے ہا ں عدالتی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں اس کی بھی کو ئی مثال نہیں ملتی،پہلے افتخارچوہدری، پھرثاقب نثار،پھر جسٹس گلزار، آصف سعیدکھوسہ ،عمرعطاء بندیال انہوں نے نہ صرف سارے عدالتی نظام کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیابلکہ سارے نظام کو ڈسٹ بن میں پھینک دیا۔ سلیم بخاری نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے کور کمانڈرز کانفرنس میں جن اقدامات کافیصلہ کیا گیایہ متو قع تھاکیوں کہ گزشتہ چند روزپہلے پاکستان میں فو ج اور ان کی تنصیبات پر جی ایچ کیو،کورکمانڈر ہاؤس پرجو حملہ کیا گیا اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں حملہ نہیں ہواتھا۔ سلیم بخاری نے کہا کہ ان حملوں کی دھمکیاں پہلے سے دی گئی تھیں فوا د چوہدری کا بیا ن تھا کہ اگر عمران خان کوہاتھ لگایاگیا تو ایسی تحریک اٹھے گی جس کا کوئی لیڈرنہیں ہوگا، شیخ رشیدکی دھمکی تھی کہ ملک آگ کی لپیٹ میں آجائے گا اگر کسی نے عمرا ن خان کو ہاتھ لگایا اس کے بعد اس کی سوشل میڈیا پرجس طرح سے تشہیرکی گئی ڈوب مرنے کو دل چاہتاہے۔