• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، القادر ٹرسٹ کیس، عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےالقادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 23مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ، خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں خدشہ گرفتار کیا جا سکتا ہے،بشری بی بی نے اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے عدالت دس روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرے ،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیاکہ درخواست گزار کہاں ہیں؟ وکیل بشری بی بی نے کہا عدالت سے معذرت خواہ ہوں کچھ دیر میں پیش ہوجائیں گے ، جس پر عدالت نے کہا عدالتوں کو انتظار کرانا مناسب نہیں اس کی پزیرائی نہیں کی جاسکتی ،عدالت نے بشری بی بی کو سوا دو بجے تک پیش ہونے کی مہلت دے دی۔
اہم خبریں سے مزید