• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نم کوئٹہ میں بی سی ایس اور بی ایس ایس کی گریجویشن تقریب

کوئٹہ(پ ر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM) کوئٹہ میں c-91 کورس برائے بی سی ایس اور بی ایس ایس کی گریجویشن تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی کیپٹن عثمان گل، اکیڈمی اور سیکرٹری ایڈمنسٹریشن حکومت بلوچستان بابر خان تھے، قومی ترانے، تلاوت کلام سے تقریب کا آغاز ہوا چیف پی پی ایس اے (PPSA) عبدالستار نے رپورٹ پیش کی اس کے بعد بابر خان سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان نے شرکاء کورس سے خیالات بیان کیے ،انہوں نے جونیئر افسران کو نصیحت کی کہ بلوچستان کی دکھی عوام کی کھلے دل سے خدمت کرنی ہے اور تمام مشکلات کے باوجود بلوچستان کو اوپر اٹھانا ہے، آخر میں مہمان خصوصی کیپٹن عثمان گل نے اختتامی کلمات میں بلوچستان کے جونیئر افسران کو بتایا کہ ملک اور قوم کی خدمت میں قائداعظم کے اصولوں اور حکومتی پالیسیوں کے مطابق چلنا ہے، بلوچستان پسماندہ ہے لیکن آپ جیسے قابل افسران بلوچستان کی صحیح ترجمانی کر سکتے ہیں آپ لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ اپنی ذات سے نکل کر اپنے ادارے اور قوم و ملک کو کامیاب بنائیں، بلوچستان کے وسائل بلوچستان کی ترقی کے لیے استعمال کریں، کیپٹن عثمان گل نے مہمانوں اور ڈی جی نم کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی معاونت سے یہ تقریب کامیاب ہوئی۔
کوئٹہ سے مزید