لاہور(نمائندہ جنگ) انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نےعمران خان کی 2 مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 19 مئی تک ضمانت منظور کر لی۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہم ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کیلئے تیار ہیں، ہم ہر دوسرے روز عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ جب تک آپ کے پاس ضمانت ہے تب تک تو آپ گرفتار نہیں ہو سکتے، ضمانتیں دائر ہونے کے بعد عمران خان صرف 2 بار عدالت میں پیش ہوئے ہیں حالانکہ عدالت کا زمان پارک سے صرف 5 منٹ کا راستہ ہے۔