• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، منشیات سمگلر کو جرم ثابت ہونے پر10سال قید، 5لاکھ جرمانہ

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج عطاء اللہ جان نے منشیات سمگل کرنے کے الزا م میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم غلام رسول ولد مراد ساکن گوجرانولہ پرا لزا م ہے کہ اس نے گاڑی کے مختلف حصوں میں دس کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش کی ،جس کوایکسائز پولیس نے ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرکے 22مارچ 2022کوا نسدا د منشیات کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ روز ملزم کاٹرائل مکمل ہواجس پر عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے کی بناء پر دس سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت کی میں مزید ایک سال کی قید جیل میں گزارناہوگی، دوسری جانب عدالت نے ملزم کو 382بی کا فائدہ دیتے ہوئے ابھی تک گزاری گئی قید کو بھی سزا کا حصہ قرادے دیاگیا۔
پشاور سے مزید