راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)ضلع راولپنڈی میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 309سکیموں پر کام جاری ہےجن کی کل مالیت 190422اعشاریہ 708ملین روپے ہے جبکہ اب تک ان پر10384اعشاریہ928ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ان میں180جاری سکیمیں اور129نئی سکیمیں شامل ہیں۔جاری منصوبوں میں ہائی وے کی30،آر سی ڈویژن 16،بلڈنگ ڈویژن ون 25،بلڈنگ ڈویژن ٹو 28،لوکل گورنمنٹ22،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ 18، واسا 22،آر ڈی اے 5،ڈسٹرکٹ سپورٹس دو،ٹورازم ایک،سمال ڈیمز پانچ،آر ایم یو ایک،انڈسٹری ایک،آرکیالوجی دو،سپیشل ایجوکیشن ایک اور سوشل ویلفیئر ایک سکیم شامل ہے۔نئی سکیموں میں ہائی وے ڈویژن 24،آر سی ڈویژن سات، بلڈنگ ون30،بلڈنگ ٹو آٹھ،لوکل گورنمنٹ 22، پی ایچ ای ڈی 14،آر ڈی اے پانچ،واسا چھ،سمال ڈیمز دو،ڈسٹرکٹ سپورٹس تین،ڈی ای اے چار،آر ایم یو ایک،آرکیالوجی ایک،ماحولیات ایک،ڈی ٹی ایل ایک سکیم شامل ہے۔