• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے کہنے پر جو ہوا وہ احتجاج نہیں دہشتگردی تھی، پیپلز پارٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے پر ہم خاموش رہیں گے تو ایسا نہیں ہےہم پہلے پاکستان ہیں، پھر ہم کسی سیاسی جماعت کا حصہ ہیں ، عمران خان کے کہنے پر جو ہوا وہ احتجاج نہیں دہشتگردی تھی ،9 مئی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے 9 مئی کو شرپسند جتھوں نے لاقانونیت کی، پاکستان کی املاک، حساس اداروں کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا انہیں آڑے ہاتھوں سے لیا جانا چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ایسا قبیح عمل نہ کرسکے۔ بدھ کوسندھ اسمبلی کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ عطا مری نے کہا کہ یہ ایک تکلیف دہ دن تھا قوم سمجھتی ہے کہ اس طرح کی شرپسندی پھیلانے والوں کو آڑھے ہاتھوں لینا ضروری ہے ورنہ یہ حرکتیں معمول بن سکتی ہیں پاکستان کے عوام، سویلین ،ملٹری فورسز نے ہمیشہ امن کے لئے قربانیاں دیں ایک شخص نے جس طرح سے لوگوں کو اکسایا تمام میڈیا کے پاس وہ ویڈیوز ہیں یہ شخص تباہی پھیلانے کے لئے میسجز کرتا رہا۔

ملک بھر سے سے مزید