کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مسلسل چوتھی مرتبہ وزیرِ اعظم نوجوان ہنرمند پروگرام کے لیے منتخب کر لی گئی ہے۔پرائم منسٹر یوتھ اِسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت سرسید یونیورسٹی، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے تعاون سے طلباء و طالبات کو 7 ٹریڈز میں مفت پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گی جن میں موبائل اپلیکیشن ڈیولپمنٹ، انٹرنیٹ آف تھنگز سسٹم ڈیولپمنٹ اینڈ ایپلیکیشنز، ڈیجیٹل فرانزک اینڈ سائبر سیکوریٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، گیم ڈیولپمنٹ، نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر اور مصنوعی ذہانت (مشین لرننگ، ڈِیپ لرننگ، کمیونیکیشن) شامل ہیں۔