اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ 9 مئی کو ریاست ، اسکی علامتوں اور حساس تنصیبات پر ہونے والے شر پسندوں کے حملے عمران نیازی کے بیانات کا نتیجہ ہیں.
انہوں نے چالاکی سے ’’حقیقی آزادی‘‘ کے نعروں کے ساتھ تشدد پر اکسانے کیلئے گروہ تیار کیا۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنی سیاسی تحریک کو حق و باطل کے درمیان جنگ قرار دینے کیلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی ہے ، اس نے مسلسل مسلح افواج اور موجودہ آرمی چیف کو بدنام کیا ، ان پر حملہ آور ہوا اور بہت چالاکی سے حقیقی آزادی کے نعروں کے ساتھ اپنے گروہ کو تیارکیا جس کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا جس کا ہم نے 9مئی کو مشاہدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی تقریریں سنیں تو آپ کو اپنا جواب مل جائے گا۔