• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے گھر کا محاصرہ کرلیا‘ دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ہے‘ عمران

لاہور(ٹی وی رپورٹ/ایجنسیاں)سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس کی جانب سے اپنے گھر کے محاصرے کے حوالے سے کہاہے کہ میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے‘میری دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ہے ‘ میں سب کو کہتا ہوں کہ اس معاملے کو آگے نہ بڑھائیں ابھی بھی وقت ہے بیٹھ کر بات کریں اور مسئلے کا حل نکالیں ‘ان ساری حرکتوں کی وجہ سے نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں‘ چوروں کی خاطر یہ سب کرنے سے میں اپنا ملک تباہ ہوتے دیکھ رہا ہوں‘ ملک بھر میں خوف اور ہراسانی پھیلانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام خاموش ہوجائیں، قوم آنکھیں کھولے اور سارے واقعات کا بغور مشاہدہ کرے، مجھے خوف ہے کہ اس کا بہت بڑا ردعمل آنے والا ہے جو ملک کو مزید نقصان پہنچائے گا ۔

اہم خبریں سے مزید