• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران 31 مئی کو ہر صورت پیش ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

اسلام آباد (ایجنسیاں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31مئی تک توسیع کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کیخلاف 100سے زائدکیسز میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔وفاق کی جانب سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 31مئی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع بھی کردی۔

اہم خبریں سے مزید