• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس، پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سری نگر میں عالمی نوعیت کا اجلاس بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جہاں جی20کا اجلاس ہونا پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔ حکمران بھارتی ہٹ دھرمی کو موثر انداز میں اجاگر نہیں کر سکے۔ حکومت اجلاس کے خلاف لابنگ کرنے میں ناکام رہی، ضروری تھا پاکستان کی جانب سے چین سمیت دیگر دوست ممالک اور بالخصوص اسلامی ممالک سے رابطہ کر کے بائیکاٹ کی درخواست کی جاتی۔ مقبوضہ کشمیر جیل خانہ میں تبدیل ہے اور جی20 اجلاس جیل میں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید