اسلام آ باد(پی پی آئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مستعفی کی اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ صدر صاحب واضح کریں پاکستان کے وفادار ہو یا عمران خان کا ؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جے یو آ ئی رہنما حافظ حمداللّٰہ نے صدر عارف علوی کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ ’’صدر عارف علوی مل بیٹھنے اور مذاکرات کا بھاشن دینے سے پہلے اپنا پوزیشن واضح کرے،کیا وہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کی ملک میں تباہی بربادی اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں یا نہیں؟آج ثابت کرنا ہوگا کہ تم تینوں افواج کا کمانڈر انچیف ہو یا عمران خان کے سیکورٹی چیف؟۔