• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار آفریدی کی اہلیہ، شاہ محمود کو رہا کیا جائے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی کی اہلیہ ، شاہ محمودکورہا کیا جائے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی ہوگی،نہیں کہہ رہےکہ گرفتاریاں نہ کریں، قانون کو دیکھیں،آئی جی صاحب گڈٹوسی یولیکن اس کیس میں نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما ءشہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دیا گزشتہ روز سماعت کے دوران شہریارآفریدی کی اہلیہ کو سخت سیکورٹی میں پیش کیا گیا انسپکٹرجنرل پولیس اسلام آباد ڈاکٹر ناصر اکبر بھی پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیا یہ کیا ہو رہا ہے انہوں نے کیا کیا، کیوں گرفتار کیا گیا ہے آئی جی نے بتایا کہ معلومات کے مطابق یہ اور انکے شوہر جی ایچ کیو حملہ میں ملوث ہیں۔
اہم خبریں سے مزید